پاک فوج دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائے گی ، آرمی چیف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے اور دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے گٹھ جوڑ کو بھی توڑ دے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ان خیالات کا اظہار میران شاہ، شمالی وزیرستان اور تربیلا کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
دورے کے دوران آرمی چیف کو فیلڈ کمانڈرز کی جانب سے علاقے میں سیکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال اور دہشت گردی کے خاتمے پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر تعینات فرنٹ لائن دستوں کے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی۔
جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی اور کہا کہ سماجی و اقتصادی ترقی کے ذریعے دیرپا امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچانے اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ گٹھ جوڑ توڑنے کے لیے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج قربانیوں سے حاصل ہونے والے امن کو مستحکم کرے گی کیونکہ خطے میں امن پاکستانی قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عظیم قربانیوں سے ممکن ہوا ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com