پاک فوج دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کردے گی،صدرعلوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گوادر میں پاک فوج کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے میانوالی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے گوادر حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

اس کے علاوہ صدر پاکستان نے میانوالی میں تربیتی ایئر بیس پر حملے کی بھی مذمت کی اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں، ان کے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، افواج پاکستان ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے  کوشاں ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com