اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کوئٹہ میں منعقدہ 34ویں نیشنل گیمز میں آرمی نے 199 گولڈ میڈلز سمیت 398 میڈلز جیتے، آرمی ایتھلیٹس نے بھی 133 سلور اور 66 برانز میڈل حاصل کیے۔
واپڈا کا دستہ 109 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، واپڈا کے کھلاڑیوں نے بھی 101 چاندی اور 80 کانسی کے تمغے حاصل کیے جبکہ نیوی نے 28 گولڈ میڈلز سمیت 109 تمغے حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
چوتھے نمبر پر پاکستان ایئر فورس نے 8 گولڈ، 24 سلور اور 42 برانز میڈل جیتے۔34ویں نیشنل گیمز میں اعلیٰ تعلیم نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، HEC کے کھلاڑیوں نے 8 گولڈ، 17 سلور اور 93 کانسی کے تمغے جیتے۔اس کے علاوہ سندھ نے 4 طلائی، 16 چاندی اور 23 کانسی کے تمغے جیتے جبکہ خیبرپختونخوا نے 4 گولڈ، 6 سلور اور 39 کانسی کے تمغے جیت کر ساتویں پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب نے 3 طلائی، 11 چاندی اور 53 کانسی کے تمغے جیتے۔
یہ بھی پڑھیں
34ویں نیشنل گیمز، آرمی نے گولڈ میڈلز کی سنچری کر لی
ریلوے کی ٹیم 8 چاندی اور 25 کانسی کے تمغوں کے علاوہ 3 گولڈ میڈلز جیتنے میں بھی کامیاب رہی جبکہ بلوچستان نے 2 گولڈ، 18 سلور اور 30 برانز میڈل جیتے۔پولیس ایتھلیٹس نے 34ویں نیشنل گیمز میں ایک گولڈ، 2 سلور اور 12 برانز میڈل جیتے جبکہ اسلام آباد کے ایتھلیٹس نے 7 کانسی کے تمغے جیتے۔ان مقابلوں میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کھلاڑی کوئی میڈل نہیں جیت سکے۔