اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قائداعظم نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس تین روزہ چیمپئن شپ میں ملک کے بہترین ویٹ لفٹرز نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
چیمپئن شپ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان آرمی نے 78 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، پاکستان واپڈا 71 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ پنجاب نے 36 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، آزاد کشمیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر کرنل آصف ڈار، شیخ فاروق اور آکسی جم کے سی ای او بیرسٹر ابتسام میاں اعظم بھی موجود تھے جنہوں نے نہ صرف کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا بلکہ انعامات کی تقسیم کی تقریب میں بھی شرکت کی۔اختتامی تقریب میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو شیلڈز، ٹرافیاں اور میڈلز دیے گئے جس سے کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اپنے خطاب میں کرنل (ر) حافظ ظفر اقبال نے کھلاڑیوں کو کھیلوں میں محنت اور ایمانداری کو اپنانے کی تلقین کی۔