اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے پاک فوج نے مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو روایتی شکر پڑیاں کے بجائے ایوان صدر میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر پاک فوج نے عوام کے شانہ بشانہ کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق رواں سال 23 مارچ کو ہونے والی مسلح افواج کی روایتی پریڈ کے لیے رقم کی بچت کی جائے گی
یہ بھی پڑھیں
سعودی خواتین کی پہلی بار فوجی پریڈ میں شرکت
پاک فوج نے اخراجات بچانے کے لیے روایتی مسلح افواج کی پریڈ محدود پیمانے پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے – ذرائع کا کہنا ہے کہ پریڈ روایتی جگہ شکر پڑیاں کی بجائے ایوان صدر میں ہو گی۔ روایتی پریڈ میں بھاری اخراجات شامل تھے۔ پاک فوج مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔