اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) قومی ایئر لائن کا ایک خصوصی طیارہ اشک آباد، ترکمانستان سے اسلام آباد پہنچا ہے، جو ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے پاکستانی بھیجاگیا تھا۔
ترجمان کے مطابق ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر قومی ایئر لائن کی پہلی خصوصی پرواز اشک آباد سے اسلام آباد پہنچی۔
ایران میں پھنسے ہوئے 107 مسافر قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز PK 9552 کے ذریعے صبح 3 بجے اپنے وطن پہنچے۔
ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث وہاں کے پاکستانی شہری زمینی راستے سے اشک آباد، ترکمانستان پہنچ گئے تھے۔
ایران اور ترکمانستان میں پاکستانی سفارت خانوں نے اس سارے عمل میں کلیدی کردار ادا کیا۔.قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز حکومت پاکستان کی ہدایت پر روانہ ہوئی تھی۔
مسافروں نے حکومت اور قومی ایئر لائن کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ملک کے مفادات کے لیے خدمات فراہم کرنا کئی دہائیوں کی روایت کا تسلسل ہے ۔