اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں افغانستان کو 66 رنز سے شکست دے کر کلین سویپ سے بچ گیا
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
عبداللہ شفیق نے 23، عماد وسیم نے 13 رنز، طیب طاہر نے 10 رنز، محمد حارث نے ایک رن، افتخار احمد نے 31 رنز بنائے، شاداب خان 28 رنز بنا کر پویلین لوٹے، محمد نواز نے 5 اور محمد وسیم نے 9 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 2، راشد خان، فرید احمد، فضل حق فاروقی، محمد نبی اور کریم جنت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 18.4 اوورز میں 116 رنز بنا سکی، رحمان اللہ گرباز نے 18 رنز، محمد نبی نے 17 رنز اور کپتان راشد خان نے 16 رنز بنائے جبکہ عظمت اللہ نے 21 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے احسان اللہ اور کپتان شاداب خان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ عماد وسیم، وسیم جونیئر اور زمان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ افغانستان نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے جیت لی ہے۔