اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے محمد نواز کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
کیویز کی جانب سے کپتان کین ولیمسن 59، گلین فلپس 29، مارک چیمپمین 25، ڈیون کونوے 14 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستانی باؤلرز نے میچ کے آخری لمحات میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور آخری 5 اوورز میں صرف 33 رنز دیے۔ اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاداب اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا، کپتان بابر اعظم نے 15 رنز بنائے، محمد رضوان نے 34 رنز بنائے جب کہ شان مسعود 19 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔
نوجوان بلے باز حیدر علی نے 31 جبکہ افتخار احمد نے 25 رنز بنائے۔ کیوی باؤلرز کی جانب سے مچل براسویل نے 2 جب کہ ایش سودھی، ٹم ساؤتھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔