اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان بڑابھائی،اسرائیلی قید سے رہا فلسطینیوں کی میزبانی کریگا،حماس کا دعوی
حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا کہ اسرائیل اب تک 180 قیدیوں کو رہا کر چکا ہے جن میں سے اکثر کو مصر اور پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینیوں کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے۔.خالد قدومی نے کہا کہ ہمیں اس بات کی باضابطہ تصدیق ملی ہے کہ پاکستان نے 15 قیدیوں کی میزبانی پر رضامندی ظاہر کی ہے جس کے لیے ہم حکومت، عوام اور قیام پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
پاکستانی حکومت نے اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا لیکن پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے شہریوں اور سفارتی سطح پر ان کے تنازعات کی حمایت کی ہے۔اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی غزہ جنگ کے دوران پاکستان نے غزہ کے شہریوں کو کئی امدادی کھیپیں بھیجیں، اور پاکستان کے عوام کی طرف سے عطیات دیے گئے۔رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ان اطلاعات کے بعد ہوئی ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں 99 فلسطینیوں کو مصر بھیجا گیا ہے اور مزید 263 فلسطینیوں کو رہا کیے جانے کا امکان ہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں حماس کے زیر قبضہ اسرائیلیوں کی رہائی اور غزہ سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء شامل ہے۔حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا کہ ہم فلسطین کے لیے پرعزم ہیں اور ہم پاکستان کے ان عوام اور قیادت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری حمایت اور تعاون جاری رکھا ہوا ہے۔واضح رہے کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں 47 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک اور لاکھوں زخمی اور بے گھر ہوئے۔. غزہ کی پٹی کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے۔