پاکستان کرکٹ بورڈ کا مکی آرتھر اور مورنے مورکل کو اہم ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر مورنے مورکل کو بولنگ کوچ اور مکی آرتھر کو کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اینڈریو پاٹک کو بیٹنگ کوچ کا عہدہ دیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نے کرکٹ ٹیم کے لیے جنوبی افریقہ کے تین سابق کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سابق فاسٹ باؤلر مورنے مورکل، سابق فرسٹ کلاس کرکٹرز مکی آرتھر اور اینڈریو پاٹک شامل ہیں۔ مکی آرتھر ماضی میں بھی پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مکی آرتھر کو پی سی بی میں کون سا عہدہ دیا جائیگا ؟

ذرائع کے مطابق مورنے مورکل کو قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی جب کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار سے زائد رنز اور 27 سنچریاں بنانے والے اینڈریو پیٹک پاکستانی کھلاڑیوں کو بیٹنگ کا طریقہ سکھائیں گے۔پی سی بی نے مکی آرتھر کو کنسلٹنٹ مقرر کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جب کہ وہ ڈربی شائر کے ہیڈ کوچ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں

مکی آرتھر کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں،نجم سیٹھی

پی سی بی نے کوچنگ گروپ کی تشکیل اس طرح کی ہے کہ مکی آرتھر پاکستان آئے بغیر اس کے ڈائریکٹر کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ وہ اگلے ماہ لاہور آئیں گے اور ورلڈ کپ سے قبل تربیتی کیمپ کو جوائن کریں گے۔مورنے مورکل انڈین پریمیئر لیگ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کو جوائن کریں گے۔اینڈریوپٹک اگلے ماہ قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے، وہ 2005 سے جنوبی افریقی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com