289
ملک کے صدر آصف علی زرداری پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ سعودی عرب کے وزیر دفاع سمیت غیر ملکی مہمان بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے. چین اور آذربائیجان کے فوجی دستے بھی پریڈ کا حصہ ہوں گے، پاک فوج کے مختلف یونٹوں کے دستے سلامی پیش کریں گے.
پریڈ میں پاکستان ایئر فورس کے شاہین بھی فلائی پاسٹ پیش کریں گے، صدر پریڈ کا معائنہ کریں گے، صوبوں کا خصوصی ثقافتی شو بھی ہوگا اور پریڈ میں فلوٹس بھی دکھائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام سیمینار اور کانفرنسیں بھی منعقد کی جائیں گی