اردو ولڈ کینیڈا ( ویب نیو ز) پاکستان نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا،نیشنل بینک کرکٹ ایرینا، کراچی میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 256 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 77 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کپتان بابر اعظم نے 66، فخر زمان 56 اور حارث سہیل نے 32 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے 2، ٹم ساؤتھی اور گلین فلپس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے 43 اور وکٹ کیپر بلے باز ٹام لیتھم نے 42 رنز بنائے۔ گلین فلپس 37، ڈیرل مچل 36، فن ایلن 29، کپتان کین ولیمسن 26، مچل سینٹنر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ٹم ساؤتھی نے 15 رنز بنائے جبکہ لوکی فرگوسن ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 57 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسامہ میر نے 2 جبکہ محمد وسیم اور محمد نواز نے بالترتیب 1 اور 1 وکٹ حاصل کی۔