اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز کا آغاز فتح سے کیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے کیویز کو 88 رنز سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد فخر زمان اور صائم ایوب نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 79 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 109 کے مجموعی سکور پر صائم ایوب 47 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، ان کے بعد شاداب 5، افتخار بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہو گئے۔
فخرزمان بھی 47 رنز بنا کر سوڈھی کا شکار بنے، عماد وسیم 16 رنز بنا کر شاہین ایک، فہیم اشرف 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 182 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
میٹ ہنری نے نیوزی لینڈ کے لیے ہیٹ ٹرک کی، اپنے تیسرے اوور کی پانچویں، چھٹی اور پہلی گیند پر وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین نے 34، کپتان ٹام لیتھم نے 20 اور جیمز نیشم نے 15 رنز بنائے