ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فلسطینیوں پر مظالم روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اسرائیل کی حمایت کرنے والے جنگ بندی میں کردار ادا کریں۔ ابتدائی طور پر غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی ہونی چاہیے۔ محاصرہ ختم کیا جائے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی ناکامی کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے امیدیں وابستہ ہیں، آج جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس ہو رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم افراد کو نکالنے کا فیصلہ قومی سلامتی کے لیے کیا گیا، یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف لائحہ عمل حرکت میں آئے گا۔
274