پاکستان اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاکستان بھاری اکثریت سے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (UNHRC) کا رکن منتخب ہو گیا ہے، جس کی مدتِ رکنیت تین سال ہوگی۔ یہ کامیابی عالمی سطح پر پاکستان کے فعال اور مثبت کردار کا اعتراف قرار دی جا رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں منتخب ہونا اس کے مؤثر اور ذمہ دار عالمی کردار کی واضح عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گا اور عالمی سطح پر انصاف اور برابری کے اصولوں کی پاسداری کے لیے سرگرم رہے گا۔

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک نے پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے، جو انسانی حقوق کے فروغ میں ہماری مستقل کاوشوں کا ثبوت ہے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اس موقع پر کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف انسانی حقوق کے فروغ بلکہ جمہوری اقدار کے احترام اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کے فروغ میں پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں