پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے حکومت سے مذاکرات کامیاب،ہڑتال ختم کرنے کا اعلان 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے حکومت سے مذاکرات کامیاب ہو گئے، ایسوسی ایشن نے 14 فروری کی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن افتخار احمد مٹو نے کہا کہ کل سے ملیں دوبارہ کام کرنا شروع کر دیں گی، چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب افتخار مٹو کی قیادت میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کو  مدعو کیا گیا تھا۔

نگراں صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر، وزیر مواصلات و تعمیرات بلال افضل اور وزیر ہائر ایجوکیشن منصور قادر کے فلور ملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کامیاب، سیکرٹری خوراک زمان وٹو کو ایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

تینوں نگراں وزراء نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطالبات سے آگاہ کیا۔ وفد میں چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب افتخار مٹو، لیاقت علی خان، چوہدری ریاض، حافظ احمد قادر شامل تھے

واضح رہے کہ 2 روز قبل پنجاب کے 36 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فلور ملز مالکان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے تھے

فلور مل مالکان نے حکومتی کریک ڈاؤن کے پیش نظر 14 فروری کو ہڑتال کا اعلان کیا تھا، جس سے حکومت کو خدشہ تھا کہ ملک بھر میں آٹے کے بحران میں اضافہ ہو سکتا ہے، فلور مل مالکان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا ایک دور ہوا جس کے بعد فلور مل مالکان نے اپنی ہڑتال کی کال وپس لے لی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca