237
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان کو عالمی سطح پر بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی، ہیگ کی عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کی درخواست پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان کو عالمی سطح پر بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی، ہیگ کی عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کی درخواست پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے۔
پاکستان کے دریاؤں پر بھارت کی آبی جارحیت ثابت ہو چکی ہے۔ متنازع کشن گنگا اور رتلے منصوبوں پر پاکستان کے اعتراضات تسلیم کر لیے گئے، عالمی ثالثی عدالت نے بھارتی مفروضہ مسترد کر دیا۔
پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارت خلاف ورزی کرتے ہوئے کشن گنگا اور رتلے ڈیم بنا رہا ہے، 1961 کے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا مقدمہ قابل قبول قرار دیا گیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے اٹارنی جنرل عالمی ثالثی عدالت میں پیش ہوئے، وکیل ظہیر وحید اور مس لینا نشتر بھی قانونی ٹیم کا حصہ تھے جب کہ پاکستان کی جانب سے بیرسٹر احمد عرفان اسلم بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورم پر شکایت کی تھی جب کہ بھارت نے عالمی عدالت کے مجاز فورم ہونے پر اعتراض کیا تھا۔