اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کے مذاکرات رات گئے جاری رہے، آئی ایم ایف حکام ہر نکتے کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں، اب صرف تکنیکی سطح پر بات چیت جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ پاکستان نے پالیسی ریٹ 2 فیصد تک بڑھانے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
حکام کے مطابق پاور سیکٹر کے معاملے کی تفصیلات طے کی جا رہی ہیں، معاملات طے ہونے کے بعد عملے کی سطح پر معاہدہ کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف حکام کو جون تک زرمبادلہ کے حصول کے ذرائع پر تفصیلی بریفنگ دی ہے، اب آئی ایم ایف حکام زرمبادلہ دینے والے ممالک سے بھی بات کر رہے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان سے متعلق سیاسی معاملات پر کوئی بات نہیں ہوئی۔