ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہد ہ معطل کیا گیا۔
پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پر باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر قانونی اور آئینی مشاورت کے بعد وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے اپنا ابتدائی ہوم ورک کر لیا ہے۔سفارتی ذرائع کے ذریعے نوٹس میں معاہدے کی معطلی کی ٹھوس وجوہات تلاش کی جائیں گی۔سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کرانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جس میں بھارت کی آبی جارحیت کو موثر انداز میں دنیا کی توجہ دلایا جائے گا۔اس اقدام کا مقصد پاکستان کے موقف کو قانونی اور اخلاقی جواز فراہم کرنا ہے۔پاکستان کو سندھ طاس معاہدے پر قانونی برتری حاصل ہے اور امید ہے کہ بھارت کو جلد ہی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور کابینہ کی منظوری کے بعد تمام اقدامات کیے جائیں گے۔