پاکستان نے اس سےبدتر معاشی سروے کبھی نہیں دیکھا، شیخ رشید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان نے اس سے بدتر معاشی سروے کبھی نہیں دیکھا، حکومت تمام معاشی اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ زراعت، صنعت، سرمایہ کاری میں شدید کمی ہوئی ہے، ترقی منفی ہے، برآمدات 12 فیصد، ترسیلات زر 13 فیصد اور زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے کم ہیں۔ آئی ایم ایف کی تمام شرائط مانتے ہوئے حکومت آئی ایم ایف کو منانے میں ناکام رہی۔

 

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کو سمجھ نہیں آرہا کہ خزانے کے ساتھ کیا ہو رہا ہے

ان کے پاس اپنے مقدمات ختم کرنے اور لوگوں کی زندگیوں کو جہنم بنانے کے علاوہ کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ روٹی، چاول، گندم، تیل، بجلی کے بل مہنگے ہو گئے، پہلے صرف غریب روتا تھا، اب متوسط ​​اور اعلیٰ طبقہ بھی رو رہا ہے، مہنگائی 40 فیصد بڑھ گئی، دنیا میں آٹا اور تیل کی قیمت آدھی اور پاکستان میں دگنی ہو چکی ہے، مسلم لیگ ن کے پاس نہ کوئی سواری ہے نہ سٹیئرنگ وہیل پر ڈرائیور، صرف خواہشیں خواب اور خبریں ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ باغ الیکشن کے ٹریلر سے سمجھ لے، فلم ابھی آنا ہے، پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی جلد آمنے سامنے ہوں گی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ 20 جون تک پتہ چل جائے گا کہ اونٹ کس کروٹ پر بیٹھے گا، حقیقی منصوبہ ساز بھی فیصلہ نہیں کر سکے کہ سیاسی استحکام کیسے آئے گا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔