عملے کی سطح کے معاہدے کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام نے بروقت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا وعدہ کیا ہے.
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سال نمو معمولی رہنے اور افراط زر ہدف سے کافی زیادہ رہنے کی توقع ہے، معاشی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے جاری پالیسی اور اصلاحات کی ضرورت ہے
بیان کے مطابق پاکستانی حکام ٹیکس کی بنیاد بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں اور پاکستانی حکام نے بروقت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے گردشی قرضوں میں اضافے کو روکنے کا وعدہ کیا ہے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مہنگائی کو کم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو برقرار رکھنے کو کہا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک زرمبادلہ کی مارکیٹ میں شفافیت برقرار رکھے گا.
146