اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔
عمان کے شہر سلالہ میں جاری جونیئر ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں
خواتین کی ہاکی، کینیڈا نے گولڈ میڈل جیت لیا
پاکستان کی جانب سے پہلا گول محمد سفیان خان نے 42ویں منٹ میں اور دوسرا گول عبدالرحمان نے 44ویں منٹ میں کیا۔پاکستان کی جانب سے تیسرا گول عبدالحنان شاہد نے 47ویں منٹ میں، عبدالرحمن نے 48ویں منٹ میں چوتھا اور عبدالرحمن نے 51ویں منٹ میں پانچواں گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
مزید پڑھیں
جرمنی تیسری بار ہاکی کا ورلڈ کپ چمپئن بن گیا
پاکستان کی جانب سے چھٹا گول ارباز احمد نے 58ویں منٹ میں کیا، ملائیشیا کی جانب سے دانش اور پربھو نے گول کیے، عبدالرحمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ایونٹ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، سیمی فائنل میں بھارت نے کورین ٹیم کو 1-9 سے شکست دی تھی۔