اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان کو CPEC کے تحت دس سالوں میں اب تک 28 ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم موصول ہو چکی ہے۔
CPEC کے تحت بڑے منصوبوں میں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اورنج لائن میٹرو ٹرین، پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال، گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان، CPEC کے تحت گزشتہ دس سالوں میں مکمل ہونے والے 95 سے زائد منصوبوں میں سے کچھ شامل ہیں۔
جبکہ چین کی جانب سے پاکستان کے لیے CPEC منصوبوں کے تحت مجموعی طور پر 62 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔
گزشتہ 10 سالوں میں توانائی کے شعبے کے کل 21 منصوبوں میں سے 14 منصوبے مکمل، 2 منصوبے زیر تعمیر جبکہ 5 منصوبے زیر غور ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے کے کل 24 منصوبوں میں سے 6 منصوبے زیر تعمیر، 5 منصوبے پائپ لائن میں ہیں اور 6 طویل المدتی منصوبے ہیں۔
CPEC کے تحت منصوبوں میں گوادر میں کل 14 منصوبے شامل ہیں جن میں 4 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 6 منصوبے زیر تعمیر ہیں اور 4 منصوبے پائپ لائن میں ہیں، صنعتی تعاون اور خصوصی اقتصادی زون کے تحت کل 9 منصوبے ہیں۔