اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت بڑھتی کشیدگی ،بھارت کے پاکستان پر حملے اور پاکستان کے منہ توڑ جواب کے بعد جنگ بندی کر دی گئی ۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے حوالے سے گفتگو کر تے ہوئے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کیس فائر کو حاصل کرنے میں امریکہ نے بہترین کردار ادا کیاانہوں نے کہا کہ پہلگام کے واقعے میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت دینا چاہیے تھا۔ آپ کے لیے خود جج بننا اور فیصلہ کرنا اور بمباری شروع کرنا کسی طرح بھی درست نہیں ۔پاکستانی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ بھارت دونوں ممالک کے درمیان تنازع کو خود ساختہ بنا رہا ہے۔. اگر ہندوستان بین الاقوامی قوانین کا نتیجہ نکلتا ہے تو مسائل کو آسانی سے حل کیا جاسکتا ہے۔ خطے میںدیر پا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کاپر امن اور کشمیریو ں کو امنگوں کے مطابق حل ضروری ہے۔