اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)قومی ایئر لائنز کی نجکاری کے تیسرے اور آخری مرحلے میں 135 ارب روپے کی بولی لگا کر کامیاب دہندہ منتخب ہو گیا، جبکہ لکی سیمنٹ نے 134 ارب روپے کی بولی دی اور دوسرے نمبر پر رہی۔ اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات، وزیر نجکاری، کنسورشیم کے نمائندے اور دیگر حکام موجود تھے۔
بولی کے دوسرے مرحلے کا جائزہ
قومی ایئر لائنز کی نجکاری کے دوسرے مرحلے میں لکی گروپ نے اپنی بولی بڑھا کر 115 ارب 50 کروڑ روپے کر دی، جب کہ عارف حبیب گروپ نے 116 ارب روپے کی بولی دی۔ بعد ازاں عارف حبیب گروپ نے اپنی بولی بڑھا کر 116 ارب 50 کروڑ روپے کر دی، اور لکی گروپ نے 116 ارب 75 کروڑ روپے تک پہنچائی۔ اس دوران لکی سیمنٹ نے 120 ارب 25 کروڑ روپے کی بولی دی، تاہم وقفے سے قبل عارف حبیب گروپ نے بولی بڑھا کر 121 ارب روپے کر دی۔
پی آئی اے نجکاری کا پہلا مرحلہ
نجکاری کے پہلے مرحلے میں قومی ایئر لائنز کی خریداری کے لیے تین پری کوالیفائیڈ بڈرز نے اپنی بولیاں جمع کروائیں۔ بولیاں سہ پہر ساڑھے تین بجے کھولی گئیں اور پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے ریفرنس پرائس طے کرنے کے بعد اسے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی منظوری کے لیے بھیجا۔
مشیر نجکاری محمد علی نے پہلے مرحلے کے اختتام پر بتایا کہ یہ قدم انتہائی اہم تھا، کیونکہ گزشتہ 20 سال میں ملک میں کوئی بڑی نجکاری عمل میں نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ ریزرو پرائس کی جانچ کرے گا، جس کا کوئی بھی علم نہیں ہے، اور کابینہ کمیٹی ہی حتمی منظوری دے گی۔محمد علی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہایہ ایک بہت بڑا مرحلہ ہے اور قومی ایئر لائنز کی فروخت ملک کی نجکاری کی تاریخ میں ایک اہم قدم ہے۔”