پاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا ممبر ہے بھکاری نہیں، وزیر خزانہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )زیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کوئی کہہ رہا ہے کہ مجھ پر آئی ایم ایف نے پابندی لگائی ہے، مجھ پر آئی ایم ایف پابندی نہیں لگا سکتا، پاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا ممبر ہے بھکاری نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزارت خزانہ کی اصل ذمہ داری رقم کے حوالے سے ہے۔ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے دینے کو کہا ہے۔ رقم فراہم کرنے کے لیے 10 اپریل کی ڈیڈ لائن دی گئی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو 11 اپریل تک پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آج فجر سے پہلے نکلنا تھا اور کل امریکہ پہنچنا تھا۔ انہوں نے پرسوں سے ورلڈ بینک کے موسم بہار کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی تاہم میڈیا میں آئی ایم ایف اجلاس کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئینی بحران ہے، بحیثیت قوم ہم ایک بھنور میں پھنسے ہوئے ہیں، وزیراعظم کی درخواست پر میں نے اپنا دورہ امریکا ملتوی کیا ہے، ملکی صورتحال کے پیش نظر اجلاس میں ورچوئل شرکت کروں گا

وزیر خزانہ نے کہا کہ اہم قومی ایشوز پر ڈھیلی ڈھالی باتیں اور ڈھیلا ڈھالا تجزیہ مناسب نہیں، کوئی کہہ رہا ہے کہ مجھ پر آئی ایم ایف نے پابندی لگائی ہے، مجھ پر آئی ایم ایف کی پابندی نہیں لگ سکتی، پاکستان آئی ایم ایف کا رکن ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca