پاکستان دہشتگردی واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کرنے پر غور کر رہا ہے،خواجہ آصف

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کرنے پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں افغان طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر خاموشی کے حوالے سے سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو نظرانداز نہیں کرے گا۔

یہ خبربھی پڑھیں :اسلام آباد کچہری میں خود کش دھماکہ ،12 افراد شہید، 27 سے زائد زخمی

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ اگر افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ مزید بگڑتا ہے تو پاکستان بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرے گا تاکہ ملک میں امن و امان کو قائم رکھا جا سکے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے معاملے پر صرف لفظی اظہار افسوس یا مذمت حقیقت کی عکاسی نہیں کرتا۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشت گرد افغانستان کی پناہ گاہوں سے پاکستان کے خلاف حملے کر رہے ہیں اور حالیہ دہشت گردی کے زیادہ تر واقعات میں افغان دہشت گرد ملوث ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ موجود نہیں اور اس حوالے سے پاکستانی افواج نے اپنی صلاحیتوں اور اقدامات سے ملک کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔

خواجہ آصف نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے دوران وانا کیڈٹ کالج میں پاک فوج کے آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی مہربانی سے کیڈٹس کی جانیں محفوظ رہیں۔ وزیر دفاع نے بھارت کے حوالے سے بھی خبردار کیا کہ وہ افغانستان کے راستے پاکستان کے خلاف جارحیت کر رہا ہے اور کسی کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان کے ہمسایہ ملک کا دشمنی والا رویہ واضح نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے عزائم کا ہر لمحہ جائزہ لے رہا ہے اور کسی بھی خطرے کے جواب کے لیے ہمیشہ ہائی الرٹ پر ہے۔

خواجہ آصف نے زور دیا کہ پاکستان اپنے عوام اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے پر تیار ہے اور اس کی کارروائیاں دفاعی نوعیت کی ہوں گی تاکہ ملک میں امن و سلامتی برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج مضبوط، چوکنا اور ہر لمحہ تیار ہے، اور دہشت گردوں اور جارح ممالک کے خلاف ہر طرح کے خطرے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں