230
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اصلاحات کی ضرورت ہوگی، آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
جولی کوزیک نے کہا کہ 12 جولائی کو ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کی منظوری دی، 1 ارب 20 کروڑ ڈالر فوری طور پر پاکستان کو جاری کیے گئے۔
آئی ایم ایف کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر نے کہا کہ نیا پروگرام معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے حکام کی فوری کوششوں میں معاونت کرے گا، اور یہ کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستانی عوام کی مدد کے لیے اہم ہوگا۔
پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے، پروگرام پر عملدر آمد کرنا ہوگا، آئی ایم ایف
جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اصلاحات کی ضرورت ہوگی، مستحکم پالیسی پر عملدرآمد ضروری ہے، سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول بنانا ہوگا شرائط پر عملدر آمد بھی یقینی بنانا ہوگا۔