اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے لیکن پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت بن کر ایک بار پھر اپنے مسائل حل کر سکتا ہے۔
میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر امریکی نشریاتی ادارے کنزیومر نیوز اینڈ بزنس چینل (سی این بی سی) کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی، ملکی معیشت اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کے اس بیان کے حوالے سے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے، وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر دفاع سیاسی تناظر میں بات کر رہے ہیں، وہ تکنیکی نہیں مشکل معاشی دور کا ذکر کر رہے ہیں پاکستان شدید معاشی بحران سے گزررہا لیکن دیوالیہ نہیں ہوا
پاکستان ڈیفالٹ ہوگا نہیں ہوچکا ہے ہم دیوالیہ ملک کے باسی ہیں،خواجہ آصف
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں بدترین معاشی طوفان کا سامنا ہے، پاکستان کا بڑا حصہ حالیہ سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے، سیلاب کی تباہی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہے، موسمیاتی سیلاب نے پاکستان کی معیشت کا رخ تبدیل کر دیا ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے 50 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، پاکستان معاشی بحران سے نکلنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کر رہا ہے
انہوں نے پشاور اور کراچی میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہوا ہے اور افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد دہشت گردی کی لہر میں اضافہ ہو اان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس دور سے گزر رہا ہے جہاں غیر آئینی اقدامات نہیں کیے جائیں گے، اپوزیشن کی جانب سے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں وہ تاریخ میں پہلی بار ہوئے ہیں،