پاکستان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے دور میں سبقت لے رہا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تیز ترین دوڑ میں سبقت لے رہا ہے اور ملکی سطح پر جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں۔

مریم نواز شریف نے فائیو جی سپیکٹرم کے لائسنس کے اجراء پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ فائیو جی سپیکٹرم کے اجرا سے نہ صرف طلبہ کو تعلیمی سہولیات میں مدد ملے گی بلکہ آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں کاروباری مواقع بھی فروغ پائیں گے، جس سے ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید بتایا کہ پنجاب آرٹیفشل انٹیلی جنس روڈ میپ جاری ہو چکا ہے اور صوبہ دنیا کا پہلا AI ڈلیوری یونٹ قائم کرنے جا رہا ہے، جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے عوامی خدمات کو تیز اور موثر بنانا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ فائیو جی کے اجرا سے آرٹیفشل انٹیلی جنس روڈ میپ پر تیز تر عملدرآمد ممکن ہوگا اور یہ اقدامات نوجوانوں اور طلبہ کے لیے نئے مواقع پیدا کریں گے، جبکہ صوبے کی ڈیجیٹل معیشت کو بھی مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں سبقت برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ پاکستان عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں