اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے جون 2023 کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی کل تعداد 3.7 ملین ہے اور اس کے علاوہ گزشتہ 40 سالوں میں متعدد غیر قانونی افغان شہری پاکستان میں آباد ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق صرف 1.33 ملین رجسٹرڈ ہیں جبکہ 775 ہزار مہاجرین بغیر رجسٹریشن کے رہ رہے ہیں، نئے اعداد و شمار کے مطابق 60 لاکھ نئے افغان مہاجرین پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔
غیر قانونی افغان شہری ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیا کی سمگلنگ میں ملوث ہیں، پاکستان نے انہیں پاکستان میں رہنے کی جگہ دے کر بہت نقصان اٹھایا ہے۔
93