پاکستان ادائیگیوں کیلئے تیار ،گوگل سروس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) پاکستان نے گوگل کی تجویز پر ادائیگیوں کی رضامندی ظاہر کر دی ، وزیر آئی ٹی امین الحق نہے کہا کہ ادائیگی شیڈول کے مطابق کی جائے گی
اسٹیٹ بینک کو ایک ماہ تک پالیسی پر عملدرآمد موخرکرنے کی ہدایت جاری،ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عملدرآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت دیدیا گیا
وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے اندر وزارت آئی ٹی خزانہ اور اسٹیٹ بینک باہمی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کرینگے
ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاونت کی اپیل کی تھی ، وزیر خزانہ کو ادائیگیاں کرنے اور ٹائم فریم دینے کیلئے مراسلہ لکھا تھا
واضح رہے کہ ملک بھر میں 26نومبر کو ٹویٹر پر گوگل پلے سٹور کا ٹرینڈ اس وقت ٹاپ پر آگیا تھا جب میڈیا میں خبریں شائع ہوئیں کے ملک
ملک میں گوگل پلے سٹور سروس بند ہونے کا امکان ہے ۔