پاکستان جنوبی و وسطی ایشیا کے درمیان رابطے کا اہم مرکز ہے، اسحاق ڈار

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد میں ہونے والی ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی حیثیت کے باعث جنوبی اور وسطی ایشیا کے درمیان ایک قدرتی پل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک علاقائی رابطوں اور تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ معاشی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور حکومت ریل، سڑک اور بندرگاہوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے تاکہ خطے کی مشترکہ ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ سی پیک کے روڈ منصوبے علاقائی رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے منصوبے پر بھی غور جاری ہے۔ ان کے مطابق بجلی اور ای پورٹ منصوبے توانائی اور برآمدات کے شعبوں میں خود کفالت کی سمت ایک اہم قدم ہیں۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ علیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان بھی ٹرانسپورٹ میں جدید ٹیکنالوجی اپنا رہا ہے تاکہ نقل و حمل کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لیے علاقائی تجارت اور معاشی سرگرمیوں میں وسعت لانے کا ذریعہ بن رہا ہے۔

کانفرنس میں شریک ممالک نے اتفاق کیا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری، تعاون اور جدیدیت خطے کی پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔