پاکستان جونیئر لیگ انتقامی سیاست کی نذرہو گئی ، رمیز راجہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے

پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنے کے کے حوالے سے اپنے سخت رد عمل کا

اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جونیر لیگ انتقامی سیاست کی نذر ہو گئی ہے ۔

گزشتہ روز نجم سیٹھی کی زیر صدارت پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا

جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریجنل، ڈسٹرکٹ اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کی جائے گی، جب کہ

پاکستان جونیئر لیگ کو ختم کر دیا جائے گا جونیئر لیگ شروع کرنے والے رمیز راجہ نے اس فیصلے  کیخلاف

آواز اٹھاتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔ رمیز راجہ نے سابق امریکی باسکٹ بال کھلاڑی میجک جانسن کے

الفاظ شیئر کیے کہ ‘تمام بچوں کو تھوڑی مدد اور امید کی ضرورت ہے، اور انہیں کسی ایسے شخص کی

ضرورت ہے جو ان پر بھروسہ کرے ۔

سابق چیئرمین نے لکھا، "یہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ انتقامی سیاست کا شکار ہوگئی اور اسے ختم کردیا گیا،

یہاں تک کہ پی جے ایل کے 7 بچوں نے پی ایس ایل 8 کی  ابھرتی ہوئی کیٹیگری میں جگہ بنائی اور ان میں سے 3 سیریز کے لیے

ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔