محکمہ موسمیات کی پاکستان میں 29 اگست تک شدید بارشوں کی پیشن گوئی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مون سون کا طاقتور سسٹم آج سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث 25 سے 29 اگست تک پنجاب اور سندھ میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے آج سے پنجاب میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات میں بارش جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں موسلادھار بارش اور سیلاب کا امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں 26 سے 29 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کراچی میں بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے اور بلدیہ عظمیٰ کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، میئر مرتضیٰ وہاب نے میونسپل سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو 27 سے 30 اگست تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔