مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کے زیر اہتمام ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے.
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے علاوہ پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف بھی پارٹی لیڈر کے ساتھ ہوں گی.
قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف , صدر محمدشہبازشریف اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف کل بروز اتوار جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ عظیم الشان جلسے سے خطاب فرمائیں گے pic.twitter.com/LdeYxoewKG
— PMLN (@pmln_org) January 27, 2024
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جلسے سے خطاب کے دوران نواز شریف ملک اور قوم کی خوشحالی کے لیے اپنے پروگرام کے بارے میں بات کریں گے.
دوسری جانب جلسے کے پنڈال کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، قائدین کے بیٹھنے کے لیے 80 فٹ لمبا اور 20 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے, میاں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، خواجہ آصف کی تصاویر آویزاں ہیں.
نواز شریف کی آمد کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، 1000 سے زائد پولیس اہلکار، ایلیٹ فورس کے جوان اور افسران ڈیوٹی پر ہیں.