اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ ، پاکستان کے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز
جبکہ میچ جیتنے کے لیے مزید 263 رنز درکار ہیں۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ پاکستان انگلینڈ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے
چوتھے روز دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز پر ڈیکلیئر کر دی ،
قومی ٹیم کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا۔ قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے 6 رنز بنائے ،
کپتان بابر اعظم 4 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ اظہر علی انگلی کی چوٹ کے باعث بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے۔
انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں اولی رابنسن اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی پوری ٹیم 579 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، انگلش ٹیم کو 270 رنز کی برتری حاصل ہے۔
انگلش ٹیم کے اوپنر بین ڈکٹ صفر جب کہ اولی پوپ 15، جو روٹ 73، کپتان بین اسٹوکس صفر، ول جیکس 24،
ہیری بروکس 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود، نسیم شاہ اور محمد علی نے 2، 2
جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
چوتھے دن کے آغاز پر پاکستان نے 499 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا۔ آغا سلمان 53،
زاہد محمود 17 اور حارث رؤف 12 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کی
جانب سے ول جیکس نے 6، جیک لیچ نے 2، اولی رابنسن اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی