پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے، پروگرام پر عملدر آمد کرنا ہوگا، آئی ایم ایف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پوری لگن کے ساتھ اس پروگرام پر عمل کرنا ہوگا۔
ایک بیان میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ قرض پروگرام کی پالیسیوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے پاکستان کے اندرونی اور بیرونی مالیاتی ذخائر کم ہوئے، پالیسیوں پر مسلسل عمل درآمد سے عدم توازن کو دور کیا جائے گا۔
کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ نیا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام لانے کا ایک موقع ہے۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں توازن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے، پاور سیکٹر میں ٹارگٹڈ سبسڈیز کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
ایم ڈی آئی ایم ایف نے پالیسی ریٹ میں حالیہ اضافے کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں بینکاری نظام کی سخت نگرانی اور اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کردی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق نومبر اور فروری میں ازسرنو جائزوں کے بعد 1.8 بلین ڈالر کا شیڈول دیا جائے گا۔ اس سے اندرونی اور بیرونی عدم توازن کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com