اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آئی ایم ایف نے پاکستان سے امیر طبقے سے سبسڈی واپس لینے اور ٹیکس وصول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو قرضوں کی تنظیم نو کی نہیں ملک چلانے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستان کو قرضوں کی تنظیم نو کی نہیں بلکہ ملک چلانے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ ہم پاکستان سے ایسے اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں جن کی اسے اشد ضرورت ہے تاکہ وہ ایک ملک کے طور پر چل سکے اور اس خطرناک موڑ پر نہ پہنچے جہاں اسے دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔
کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ ہم دو چیزوں پر زور دے رہے ہیں، پہلی یہ کہ ٹیکس ریونیو چاہے وہ پبلک سیکٹر ہو یا پرائیویٹ سیکٹر، زیادہ کمانے والوں کو زیادہ ٹیکس دینا چاہیے اور دوسری بات صرف زیادہ کمانے والوں کو سبسڈی دینا ہے۔
ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا، جس سے ایک تہائی آبادی متاثر ہوئی۔
دریں اثناء پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر تیزی سے عمل درآمد کے باعث آئندہ چند روز میں عملے کی سطح کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کا قومی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے