اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان نیوز ی لینڈ سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں شیڈول تین میچوں کی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت سے شروع ہوگی جبکہ آن لائن ٹکٹ pcb.bookme.pk پر دستیاب ہوں گے۔
دونوں ٹیمیں 14، 15 اور 17 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
🚨 Tickets for the 3️⃣ T20Is between Pakistan and New Zealand in Lahore will go on sale tomorrow 🎟️
Read more ➡️ https://t.co/qTYKH9tKT7#PAKvNZ pic.twitter.com/RWsZTQXVtS
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 1, 2023
جنرل انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 250 روپے، فرسٹ کلاس 500 روپے اور پریمیم کیٹیگری 1000 روپے مقرر کی ہے، اسی طرح وی آئی پی انکلوژرز 2000 اور وی وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 3000 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔
اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے شائقین کرکٹ کو اصل قومی شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا، جب کہ 18 سال سے کم عمر کے بچے فارم نہیں لانا ہوں گے۔