اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) کرپٹو اور بلاک چین کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان کریپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان کرپٹو میں پیش رفت کر رہا ہے جبکہ بھارت میں کرشن کا فقدان ہے۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان نہ صرف کرپٹو کے ساتھ تجربہ کر رہا ہے بلکہ حکومت کی مدد سے “اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو ” قائم کرتے ہوئے پورے عزم کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔بلال بن ثاقب نے کہا کہ یہاں حالات مزید دلچسپ ہوتے جا رہے ہیں کہ پاکستان نے امریکہ کے ایسا کرنے کے صرف تین ماہ بعد اپنا ریزرو بنایا، جب کہ بھارت اب بھی صرف کرپٹو پر بات کرنے کا وعدہ کر رہا ہے، حالانکہ بھارت کو کئی سالوں سے “کرپٹو پالیسی پیپر” جاری کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔بلال بن ثاقب نے کہا کہ ہندوستان کا تازہ ترین وعدہ "جون 2025” کا ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ قریب تر ہوتا جا رہا ہے لیکن حقیقت میں یہ کبھی نہیں آتا، یہ صورت حال ایک طنزیہ نظم سے کم نہیں لگتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، جو کبھی ٹیکنالوجی کی دنیا میں پسماندہ سمجھا جاتا تھا، اب جدت کے اس سفر کی قیادت کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے۔پاکستان ایک "نئے پیدا ہونے والے” عمل سے گزر رہا ہے، اور اب عالمی سطح پر اپنی نئی شناخت بنانے کے لیے تیار ہے۔