اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انگلینڈ کیخلاف کراچی میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز
پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز بنا کر آئوٹ ، پہلے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے ایک وکٹ پر 7 رنز بنا لیے ۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا تاہم عبداللہ شفیق 8 رنز بنانے کے بعد
لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، شان مسعود بھی 46 کے مجموعی اسکور پر 30 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیندپر آئوٹ ہوئے۔
کھانے کے وقفے سے قبل آخری اوور میں اظہر علی اولی رابنسن کے ہاتھوں وکٹوں کے پیچھے کیچ آئوٹ ہوئے –
انہوں نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ سعود شکیل 23 رنز بنا کر ریحان احمد کا شکار بنے جب کہ محمد رضوان 19 رنز بنا کر
روٹ کی فل ٹاس گیند پر بین اسٹوکس کو کیچ دے بیٹھے، بابر اعظم 78 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے ۔
آغا سلمان اور نعمان علی نے انگلش بولرز کے خلاف مزاحمت کی کوشش کی لیکن 20 رنز بنانے کے بعد
نعمان علی بین اسٹوکس کا شکار ہوگئے۔ نعمان کے بعد آغا سلمان بھی 56 اور ابرار 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے
اور اس طرح قومی ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلش بولرز کی جانب سے جیک لیچ نے 4
ریحان احمد نے 2 جب کہ رابنسن، مارک ووڈ اور روٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
انگلش ٹیم کی جانب سے زیک کرالی اور بین ڈکٹ نے اننگز کا آغاز کیا
تاہم پہلے ہی اوور میں زیک کرالی صفر آئوٹ ہو گئے ۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے ایک وکٹ پر 7 رنز بنا لیے تھے