298
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے چوتھے بدترین پاسپورٹ کے طور پر 101ویں نمبر پر آگیا ہے۔لندن کی معروف فرم ہینلے گلوبل نے حال ہی میں دنیا بھر کے پاسپورٹ کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں ویزا فری ممالک کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کے پاسپورٹ کی مضبوطی کی درجہ بندی کی گئی ہے۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے جس کے لیے 193 مقامات کے لیے پیشگی ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔
فہرست میں فن لینڈ دوسرے، فرانس تیسرے اور جرمنی چوتھے، اٹلی پانچویں، جاپان چھٹے اور جنوبی کوریا ساتویں نمبر پر ہے۔
خلیجی ممالک میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) 13ویں، قطر 57ویں، کویت 59ویں اور افغانستان کو دنیا کا بدترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔