پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوگئی،اسحاق ڈار

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوگئی،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انٹرنیشنل آئی ایم ایف نے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک کو منتقل کردی ہے۔

پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے، پروگرام پر عملدر آمد کرنا ہوگا، آئی ایم ایف

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملیں گے، آئی ایم ایف کا پروگرام 9 ماہ کا ہے، پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملیں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ توقع ہے کہ ہمارے زرمبادلہ کے کل ذخائر 13 سے 14 ارب ڈالر کے درمیان ہوں گے۔ ڈالر کی قیمت بڑھ گئی، اسٹیٹ بینک اس حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ قرضہ پروگرام کے بقیہ 1 ارب 800 ملین ڈالر 2 جائزہ رپورٹس کے بعد پاکستان کو دیئے جائیں گے۔

آئی ایم ایف سے قرض منظوری کے بعد یو اے ای نے بھی ایک ارب ڈالر بھیج دئیے

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں وزیراعظم شہباز شریف کا کردار اہم رہا ہے، ان کے علاوہ حکومت کی اقتصادی ٹیم نے بھی مشکل اور کٹھن سفر میں بھرپور ساتھ دیا۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے قرضے کے پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔
آئی ایم ایف کے بیان کے مطابق نومبر اور فروری میں دوبارہ تشخیص کے بعد 1.8 بلین ڈالر کا شیڈول دیا جائے گا۔ پاکستان کی معیشت کو اندرونی اور بیرونی عدم توازن پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com