پاکستان نے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی انٹیلی جنس رپورٹ مسترد کردی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتیں مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی حامل ہیں اور ان کا مقصد قومی خودمختاری کا تحفظ اور ملک میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام بین البرِاعظمی حد سے کہیں کم ہے اور بھارت کے مقابلے میں یہ قابلِ اعتماد کم از کم دفاعی صلاحیت کے نظریے پر مبنی ہے، جبکہ بھارت کے زائد فاصلے تک مار کرنے والے میزائل خطے کے لیے باعثِ تشویش ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی احترام، عدم امتیاز اور تعمیری روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور ایک متوازن اور محتاط طرزِ عمل اختیار کرنے پر زور دیتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں