اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وفاقی وزیر برائے معلوماتی ٹیکنالوجی Shiza Fatima نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی امن کے فروغ اور مؤثر سفارتکاری پر نوبیل انعام ملنا چاہیے۔
شزا فاطمہ نے وزیرِاعظم Shehbaz Sharif کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے وزیرِاعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا جنگ بندی میں کامیاب ثالثی پر شکریہ ادا کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا امن، مکالمہ اور علاقائی استحکام کے لیے عزم ایک بار پھر نمایاں ہوا ہے۔ ایران، امریکہ اور ان کے اتحادیوں کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، جو اعلیٰ درجے کی دانشمندی، استقامت اور قیادت کی عکاس ہے۔
شزا فاطمہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی تعمیری سفارتکاری عالمی سطح پر مؤثر ثابت ہوئی ہے اور اسلام آباد مذاکرات کو دیرپا امن کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ ان کے مطابق خطے میں بامعنی مکالمے کے فروغ کے لیے پاکستان کا کردار ہمیشہ قابلِ فخر رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ہم آہنگی، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے اور مستقبل کے لیے امن اور شراکت داری پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔