190
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک استحکام پاکستان نے جہانگیر ترین کی پارٹی کو پارٹی کا نام استعمال کرنے پر نوٹس بھیج دیا۔لیگل نوٹس استحکام پاکستان تحریک کے صدر احمد کلیم نے بھیجا، لیگل نوٹس پیٹرن استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین اور صدر علیم خان کو بھیجا گیا۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے موجود پاکستان تحریک پارٹی کا نام چرانا الیکشن ایکٹ 2017 کی صریح خلاف ورزی ہے۔
نوٹس کے متن کے مطابق استحکام پاکستان تحریک کوئی جماعت نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے جس کا بنیادی نعرہ استحکام پاکستان ہے، استحکام پاکستان تحریک 17 مئی 2022 کو رجسٹرڈ ہوئی تھی۔
بھیجے گئے قانونی نوٹس میں جہانگیر ترین اور علیم خان کو اپنی پارٹی کے لیے کوئی اور نام تجویز کرنے کے لیے 7 دن کا وقت دیا گیا ہے جو ان کے ذاتی خیالات کے مطابق ہو۔