پاکستان دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے،آرمی چیف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکہ کی ہاورڈ یونیورسٹی کے 38 طلباء نے ملاقات کی۔

ملاقات میں آرمی چیف نے علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار پر بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی اظہار خیال کیا، آرمی چیف نے وفد کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آبادیاتی تبدیلی سے آگاہ کیاپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکہ کی ہاورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے تعمیری بات چیت کی دعوت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا