اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے، 100 انڈیکس ملک کی تاریخ میں ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے.
آج، کاروباری دن کے آغاز سے 100 انڈیکس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اور 100 انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کر چکا ہے.
ایک موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 589 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس بھی 67000 سے تجاوز کر گئے.
دوسری طرف، امریکی ڈالر بھی روپے کے مقابلے میں کم ہو رہا ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 283.25 روپے تک گر گئی ہے.
117