122
اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد 49 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال ہوگئی۔
اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد 49 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال ہوگئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے، جمعرات کو بھی کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور 49 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال ہوگئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 367 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 49 ہزار 131 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل 100 انڈیکس 2 سال بعد 48 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔
امریکی ڈالر
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔
کاروباری دن کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 13 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 288 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 289 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔